عمران خان کا روےہ غلط ہے حکومت محتاط رہے ، انعام اللہ نیازی
لاہور(نمائند ہ خصوصی +سٹاف رپورٹر) صوبائی حلقہ پی پی 48 سے ضمنی الیکشن میں نو منتخب رکن انعام اللہ خان نیازی نے کہا کہ عمران خان اور اسکی پار ٹی کا روےہ بالکل غلط ہے تاہم حکومت کو بھی محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہو گی جو ابھی تک وہ قائم نہیں کر پائی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جو کام کرنا چاہتی آج فیصل آباد میں وہ کامیاب ہو گئے۔ عمران خان جس طرح کی سیاست کرنا چاہتے اس سے ملک میں انارکی پیدا ہو گی۔ عمران خان نے جو بویا ہے وہ تو اسکو کاٹنا پڑے گا۔ اگر وہ ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگائینگے تو پھر جواب میں ”رو عمران رو“ کا نعرہ بھی لگے۔ جب ورکرز ایک دوسرے کے سامنے آجائے تو پھر حالات خراب ہو جاتے ہیں۔ تو پھر کوئی بھی محفوظ نہین ہوتا سب غیر محفوظ ہو جاتے ہیں سانحہ فیصل آباد کی تمام تر ذمہ دار میرے نزدیک تحریک انصاف ہے۔
ا نعام اللہ نیازی