تحریک انصاف معیشت تباہ کرنا چاہتی ہے ، موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے ،تاجر رہنما

تحریک انصاف معیشت تباہ کرنا چاہتی ہے ، موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے ...

  



                 لا ہور ( اسد اقبال )تحریک انصاف کی طر ف سے فیصل آ باد میں ہڑتا ل اور احتجا جی مظاہرے کے نتیجہ میں پیدا ہو نے والی صو رتحال پر تاجر تنطیمو ں نے دو گروپو ں میں تقسیم ہو تے ہوئے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔حکو متی حما یت یا فتہ تا جر تنظیمو ں کے رہنماﺅ ں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصا ف امر یکی ایجنڈے پر عمل کر تے ہوئے ملکی معیشت تبا ہ کر نے پر تلی ہوئی ہے اور بحران و مہنگائی کے اس دور میں معیشت کا جنازہ نکا لنے کی بھرپور کو شش کی جارہی ہے جبکہ دو سر ی جانب پی ٹی آئی کے حما یت یا فتہ کر نے والے تاجروں نے فیصل آ باد میں ہو نے والے واقعات کو حکو متی معاندانہ پا لیسی کا شا خسا نہ قر ار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکو مت ہٹ دھر می کا مظاہرہ کر تے ہو ئے پر امن احتجا ج کو تحر یک انصا ف کے کارکنو ں کے خو ن سے رنگین کر رہی ہے جس کی بھر پو ر مز مت کر تے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہار تاجر رہنماﺅ ں نعیم میر ، ملک شا زید ، اجمل بلو چ ، فر خ جاو ید مو ن ، نذیر احمد چوہان ، عرفان اقبال شیخ ، صفدر بٹ ، سہیل محمو د بٹ ، عامر صدیق چوہدری ،عا صم رضا طارق نبیل ،حافظ عابد علی اور ابو ذر غفاری نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔تاجر رہنماﺅ ں نے فیصل آباد میں ہونے والے مظاہرے کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔عرفان اقبال شیخ ، صفدر بٹ ، سہیل محمو د بٹ ، عامر صدیق چوہدری ،عا صم رضا طارق نبیل ،حافظ عابد علی اور ابو ذر غفاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے فیصل آباد میں گزشتہ روز عدم برداشت کا جو مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے اس سے انتشار بڑھا اور جہاں انتشار بڑھتا ہے وہاں پر قتل و غارت کا اندیشہ بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ ملکی معیشت ان دھر نو ں کے باعث مسائل سے دو چار ہے اور کاروبار ی سر گر میاں ماند پڑ چکی ہیں ۔ حکومت کو چاہئے کہ بااختیار اداروں کو بھی اختیارات سے تجاوز کرنے سے روکے۔ بعض دفعہ اختیارات کے ناجائز استعمال سے حالات گھمبیر اور بگڑ جاتے ہیں جس سے لاقانونیت کا راستہ کھلنے سے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔انھو ں نے تحریک انصاف کے چیئر مین سے مطا لبہ کیا ہے کہ دھر نو ں کی سیا ست ختم کر تے ہوئے ملک کو بحرانو ں سے نکا لنے کے لیے حکو مت وقت کا ساتھ دیں دو سری طر ف تاجر رہنماﺅ ں نعیم میر ، ملک شا زید ، اجمل بلو چ ، فر خ جاو ید مو ن ، نذیر احمد چوہان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر فیصل آ باد میں تحر یک انصاف کے پرامن احتجاج پر لیگی کارکنو ں نے دھاوا بولا جنھو ں نے نہ صر ف کارکنو ں کو زخمی کیا بلکہ کئی ایک اپنی جان سے بھی گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت پر تحر یک انصاف کا جنو ن سر چڑھ کر بو لنے لگا ہے اور گزشتہ روز انتقا می کاروائی کی بدولت فیصل آ باد میں انارکی پھیلا ئی گئی جس کی تحریک انصاف بھر پو ر مذ مت کر تی ہے ۔انھو ں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج اور لا ہور کو بند کر نے کی کا ل پر لاہور کی تاجر برادری متحد ہو رہی ہے ۔

تاجررہنمائ

مزید : صفحہ آخر


loading...