پاکستان نہیں بھارت دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نہیں بھارت دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

  



               اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ دہشتگردی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے۔ بھارت کے دہشتگردی کو فروغ دینے کے ثبوت موجود ہیں۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرم اور ماسٹر مائنڈز بھارتی دہشتگردی کا ثبوت ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے ماتحت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر آج تک عملدرآمد نہیں کیا۔ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارتی عدالت کا جعلی مقابلوں میں معصوم شہریوں کو مارنے کے حوالے سے 2010 کا فیصلہ بھارتی الزامات کی کلی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پر تشدد مظاہرے دہائیوں پر محیط بھارتی مظالم کی وجہ سے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارت سمجھ لے کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے۔

 دفتر خارجہ

مزید : صفحہ آخر