ملالہ کل نوبل امن ایوارڈ وصول کریں گی ، تقریب میں خون آلودہ یونیفارم نمائش کیلئے پیش ہوگا

ملالہ کل نوبل امن ایوارڈ وصول کریں گی ، تقریب میں خون آلودہ یونیفارم نمائش ...

                             لندن( مانیٹرنگ ڈیسک +آن لائن +اے این این) پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کل نوبیل امن ایوارڈ وصول کریں گی،تقریب میں حملے کے وقت زیب تن ملالہ کا خون آلود یونیفارم نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق عالمی امن ایوارڈ کی تقریب10دسمبر کو اوسلو میں ہو گی جس میں پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور بھارت کے سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی مشترکہ طور پر نوبیل امن ایوارڈ2014وصول کریں گے۔اس موقع پر طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کے خون میں رنگے اسکول یونیفارم کو اوسلو میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا ۔نمائش کا افتتاح اس برس نوبیل امن انعام پانے والے ملالہ یوسف زئی اور کیلاش ستھیارھی کریں گے۔ اوسلو پیس سینٹر کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ ان کا اسکول یونیفارم ان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ جس دن ان پرحملہ ہوا اس روزبھی وہ یہ یونیفارم پہنے ہوئے تھیں ۔ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اسکول جانے کے حق کے لیے لڑرہی تھیں۔ اسکول یونیفارم پہن کر انھیں احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک طالب علم ہیں ۔ یہ ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے ۔ اب وہ اسے دنیا بھر کے لوگوں اوربچوں کے سامنے پیش کررہی ہیں۔ یہ ان کا اور دنیا کے ہربچے کا حق ہے کہ وہ اسکول جائے ۔ملالہ یوسفزئی کم عمر ترین شخصیت ہیں جنھیں اس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ملالہ یوسفزئی کو نوبیل ایوارڈ دینے کا اعلان 10اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ملالہ کو نوبیل امن ایوارڈ کے ساتھ 1.1ملین ڈالر بھی دئےے جائیں گے۔ملالہ نے یہ رقم پہلے ہی پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لئے وقف کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

ملالہ

مزید : صفحہ آخر


loading...