درخواست گزار نیک نیتی ثابت کرے پھر نوٹسسز جاری کئے جائینگے,لاہور ہائیکورٹ

درخواست گزار نیک نیتی ثابت کرے پھر نوٹسسز جاری کئے جائینگے,لاہور ہائیکورٹ

  



                                لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شریف برادران کی تشہیری مہم کے خلاف درخواست دائر کرنے والے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی آمدنی اوراس پر انکم ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار پہلے نیک نیتی ثابت کرے پھر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے ۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست پر عائد اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری محمد سلیم کی درخواست پر توہین عدالت کی درخواست کی بطور اعتراض کیس سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر اعتراض عائد کر رکھا تھا کہ موجودہ اور سابق وزراءاعظم اور چاروں وزراءاعلیٰ کے خلاف براہ راست ذاتی حیثیت میں درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر عائد اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

خارج

مزید : صفحہ آخر