وزیر اعلیٰ نے کچی آبادیوں میں گھر بنانے کیلئے قرضہ دینے کے پائلٹ پرا جیکٹ کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ نے کچی آبادیوں میں گھر بنانے کیلئے قرضہ دینے کے پائلٹ پرا جیکٹ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کے محروم معیشت طبقات خصوصاً کچی آبادیوں میں پلاٹ کے مالکان کو گھر بنانے کیلئے قرضہ حسنہ دینے کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔گھر بنانے کیلئے قرضہ دینے کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کی۔ چیئرمین پنجاب حلال ڈویلپمنٹ اتھارٹی جسٹس (ریٹائرڈ) خلیل الرحمن خان نے قرض حسنہ پروگرام اورلائیوسٹاک کی ترقی کیلئے فیڈ لاٹ فیٹنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت کی کہ قرض حسنہ دینے کے پروگرام کے حوالے سے حتمی طریقہ کارجلد تیار کیا جائے اوراس ضمن میں جامع سفارشات مرتب کر کے پیش کی جائیں۔ اجلاس کے دوران قرضے کی زیادہ سے زیادہ حد 2 لاکھ روپے تک مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اوراس ضمن میں پنجاب حکومت نے پہلے بھی متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مویشی پال فارمرز کیلئے کارپوریٹ فارمنگ متعارف کرانے پر توجہ دی جائے اور لائیوسٹاک و زراعت کے شعبوں میں ویلیوایڈڈ کو فروغ دیا جائے تاکہ پاکستان عالمی ایکسپورٹ مارکیٹ میں اپنا نمایاں مقام حاصل کرسکے۔علاوہ ازیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر پیش رفت سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے جڑاہواہے، اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے پینے کے صاف پانی کے منصوبے کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 307 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں شمالی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے اورمرحلہ وار پروگرام کے تحت اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے پر موثر انداز میں عملدرآمد کیلئے جامع میکانزم تشکیل دیا جائے اورتھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام وضع ہونا چاہیے تاکہ منصوبے کی موثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جاسکے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ صوبے میں مجموعی طور پر 1650 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلی شہباز شریف

مزید :

صفحہ آخر -