”تلواروں کی جھنکار“داعش کے جنگجووں کی گیم بھی آگئی

”تلواروں کی جھنکار“داعش کے جنگجووں کی گیم بھی آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کی طرف سے امریکہ اور اتحادیوں کے خلاف جنگ اب گیمز کی دنیا میں بھی داخل ہو گئی ہے اور مبینہ طور پر تنظیم کے میڈیا ونگ کی طرف سے مغربی افواج اور اہداف کی تباہی پر مبنی گیم کا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نئی گیم کو عالمی شہرت یافتہ گیم ”گرینڈ تھیفٹ آٹو“ کی طرز پر بنایا گیا ہے اور اسے ”سلیل السوارم“ کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ”تلواروں کی جھنکار“۔ گیم کا ہیرو داعش کے جنگجوﺅں کا مخصوص لباس پہنے ہوئے ہے اور اس کے پاس جدید آٹومیٹک رائفل ہے جسے استعمال کرتے ہوئے وہ مغربی فوجیوں کو ہلاک کرتا ہے اور امریکی اور یورپی ممالک کی فوجی گاڑیوںا ور ٹینکوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ گیم میں عرب میوزک کا بھی استعمال کیا گیا ہے اور نوجوانوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ مغربی اہداف کے خلاف ہتھیار اٹھالیں۔ دوسری جانب مغربی دنیا کے تجزیہ کاروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اس گیم کے نوعمر افراد کے ذہنوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور وہ تشدد کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -