انتہائی پرکشش جدید ترین کشتی لیکن قیمت،تقریباً 25 کروڑپاکستانی روپے

انتہائی پرکشش جدید ترین کشتی لیکن قیمت،تقریباً 25 کروڑپاکستانی روپے
 انتہائی پرکشش جدید ترین کشتی لیکن قیمت،تقریباً 25 کروڑپاکستانی روپے

  



سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) تفریحی کشتیاں خوبصورتی اور پرتعیش سہولیات سے مزین ہوتی ہیں لیکن سویڈن کے ایک ممتاز کار ڈیزائنر نے ایک ایسی شاندار تفریحی کشتی تیار کی ہے جس نے اپنی چمک دمک، خوبصورتی اور ڈیزائن میں ہر کشتی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اسی طرح قیمت میں بھی اس نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ایڈورڈ گرے کی ڈیزائن کردہ تفریحی کشتی کی قیمت دو ملین پاﺅنڈ (تقریباً 25 کروڑپاکستانی روپے) ہے اور اس کے اندر کاروں کے شو روم، سوئمنگ پول، ریسٹورنٹ، ڈانس ہال اور اس کی چھت پر کنسرٹ کیلئے جگہ اور تین ہیلی کاپٹروں کیلئے ہیلی پیڈ بھی بنائے گئے ہیں۔ ہیلی پیڈ کومیوزک کنسرٹ کیلئے استعمال کرنے کے علاوہ بجلی پیدا کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس کی اوپر والی سطح پر سولر پینل لگائے گئے ہیں۔ اس سپر کشتی کے ساتھ ایک خصوصی سپر کار بھی تیار کی گئی ہے جسے بوقت ضرورت کشتی سے باہرسفر کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کشتی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے سمندر میں تیرتی دیوقامت کار کی طرح نظر آتی ہے اور اس کی LED روشنیوں کی وجہ سے رات کے وقت یہ سمندر کے پانی میں چمکتی نظر آتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر