پہلے امریکی صدر کو گدھے، گھوڑے اور گائے کے دانت لگائے گئے

پہلے امریکی صدر کو گدھے، گھوڑے اور گائے کے دانت لگائے گئے
 پہلے امریکی صدر کو گدھے، گھوڑے اور گائے کے دانت لگائے گئے

  


لندن(نےوز ڈےسک)آزادی کے بعد پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کی شخصیت اور ان کی سیاست کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے مگر بہت کم لوگ حتیٰ کہ امریکی بھی کم ہی جانتے ہوں گے کہ آنجہانی کے منہ میں گھوڑے، گدھے، گائے حتیٰ کہ انسانی دانتوں سے بنائی گئی ایک بتیسی لگائی گئی تھی۔ یہ چشم کشا انکشافات حال ہی میں جارج واشنگٹن کی 215 ویں برسی کے موقع پر کیے گئے ہیں۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک ہفتہ قبل موجودہ امریکی صدر براک اوباما بھی اپنے حلق اور آنتوں میں سوزش کے باعث اسپتال داخل ہوئے تھے۔صدر براک اوباما کو بھی دانتوں کا مرض لاحق رہا ہے تاہم جارج واشنگٹن کے دور حکومت میں نہ صرف امریکا میں شامل کئی ریاستیں یکے بعد دیگر ملک سے الگ ہوتی رہیں بلکہ ان کے دانت بھی ایک کے بعد ایک گرتے گرتے چلے گئے حتیٰ کہ وہ دانتوں کے حوالے سے “یتیم“ ہو گئے۔ دانتوں کے گرنے کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب جارج ابھی 20 سال کے تھے۔امریکی ریاست ورجینیا کے 'ماﺅنٹ فیرنون' نامی علاقے میں قائم ایک میوزیم کی ریکارڈ بک میں لکھا ہے کہ سنہ 1789ء میں آزادی حاصل کرنے والے پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن دانتوں کی ایک انوکھی بیماری کا شکار تھے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ان کے منہ میں موجود تمام قدرتی دانت جھڑ گئے۔ چنانچہ اس وقت کے ماہرین طب اور دندان سازوں نے ان کے لیے انسانی دانتوں کے علاوہ گائے، گھوڑے اور گدھے کے دانتوں پر مشتمل جعلی بتیسی تیار کی تھی۔ جارج واشنگٹن نے 1784ء میں نامعلوم سیاہ فام افریقی غلاموں سے ان کے 09 دانت 122 شلنگز کے عوض خرید کیے۔ جارج واشنگٹن کو جب دانت میں تکلیف ہوتی تو وہ بھنگ (چرس) کو بہ طور دوا استعمال کرتے۔ بعد میں انہوں نے بھنگ کا استعمال معمول بنا لیا تھا۔ انہوں نے اپنی یاداشتوں میں انکشاف کیا کہ وہ بھنگ کو ایوان صدر ہی میں کاشت کر لیتے تھے۔جارج واشنگٹن کی وفات کے اسباب کے بارے میں جو معلومات مل سکیں سے ان سے پتا چلتا ہے جو بیماری ان دنوں صدر اوباما کو لاحق ہے وہی جارج واشنگٹن کے لیے جان لیوا ثابت ہوائی تھی۔ یہ بیماری گلے کی سوزش اور آنتوں میں زخم کی شکل میں نمودار ہوتی ہے۔ حال ہی میں براک اوباما اسی عارضہ کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے تھے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...