مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 4 شدید زخمیٍ

مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 4 شدید زخمیٍ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل ) شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر پیدل سڑک عبور کرنے والے 40سالہ شخص کو ویگن نے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی یوحنا آباد کا رہائشی 40سالہ یونس مسیح کسی کام کے سلسلہ میں فیروز پور روڈ پر پیدل جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ویگن نے اس کو ٹکر مار دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور ویگن سمیت فرار ہو گیا ۔پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کار نے موٹرسائیکل سوار واجد اور جنید کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا جبکہ وحدت روڈ پر مزدا ٹرک نے اوور ٹیک کرتے ہوئے پیدل سڑک عبور کرنے والے رحمت اور نیاز کو روند دیا ۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -