تحریک انصاف کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکا مطالبہ

تحریک انصاف کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکا ...
تحریک انصاف کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکا مطالبہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار احمد رضا سے ملاقات کی ہے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل کا مطالبہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد شیریں رحمان ، عارف علوی اور حامد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی عام انتخابات میں متنازع ہے اور الیکشن کمیشن نے اضافی بیلٹ پیپرز کے اعدادو شمار میں چار بارتبدیل کیے ہیں ، اپنے تحفظات سے چیف لیکشن کمشنر کو آگا ہ کر دہا ہے ۔ ملاقات میں ان سے مقناطیسی سیاہی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور ان کوسے سوال کیا کہ کروڑوں روپے مقناطیسی سیاہی پرخرچ کیے جانے کا ذمہ دار کس کوٹھرایا گیا ؟انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن کی از سرنو تشکیل کا بھی مطالبہ کیا ہے کیوں کہ گزشتہ الیکشن کمشنر کے چاروں ممبر متنازع ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ نئے چیف الیکشن کمیشنر کے ساتھ پورا تعاون کریں گے ،جمہوریت کی بنیاد شفاف الیکشن ہے ، بلدیاتی الیکشن کے لیے نئی حلقہ بندیوں کی ضررورت ہے اس کے بغیر الیکشن شفاف نہیں ہوں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...