کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر فائرنگ ، ایف سی ترجمان زخمی

کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر فائرنگ ، ایف سی ترجمان زخمی
کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر فائرنگ ، ایف سی ترجمان زخمی

  



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈبل روڈ پر فائرنگ سے ایف سی کے ترجمان زخمی ہوگئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ ایف سی ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے ڈبل روڈ پر پی آر او ایف سی خان واسع کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور ریسکیوٹیموں نے اُنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خان واسع کو سینے میں تین گولیاں لگی ہیں اور اُن کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید : کوئٹہ