غداری کیس میں وفاقی حکومت کی مہلت کی استدعامنظور،سماعت ملتوی

غداری کیس میں وفاقی حکومت کی مہلت کی استدعامنظور،سماعت ملتوی
غداری کیس میں وفاقی حکومت کی مہلت کی استدعامنظور،سماعت ملتوی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت نے وفاقی حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آٹھ جنوری تک ملتوی کردی ۔

دوران سماعت غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم چیخ نے موقف اپنایاکہ وفاقی حکومت سابق وزیراعظم اور چیف جسٹس کو شریک ملزم بنانے سے متعلق عدالتی فیصلے کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور قانونی ماہرین سے مشاورت کیلئے کچھ وقت درکار ہے، پہلی بار عدالت سے مہلت کی استدعا ہے ۔

جسٹس طاہرہ صفدر نے استفسار کیاکہ کیا ایک ہفتے میں عمل درآمد ہوجائے گاجس پر اکرم شیخ کا کہناتھاکہ وہ اس بارے کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ، وفاقی حکومت بہترجاتے ہے کیونکہ عدالتی فیصلے کو چیلنج یا اس پر عمل درآمد وفاقی حکومت کا ہی کام ہے ۔

عدالت نے استدعامنظور کرتے ہوئے مزید سماعت 8جنوری 2015ءتک ملتوی کردی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں