ملالہ یوسفزئی کے خاندان نے 2015ءمیں وطن واپسی کا عندیہ دیدیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات میں طالبان کی گولی کا نشانہ بننے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے خاندان نے 2015ءمیں ملک واپسی کا عندیہ دیدیاہے ۔
اپنے ایک انٹرویومیں ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاءالدین یوسفزئی نے کہاکہ سفارتخانے نے گرین سگنل دیاہے ، انشاءاللہ آئندہ سال پاکستان جائیں گے ۔ اُن کاکہناتھاکہ پوراخاندان پاکستان جاناچاہتاہے لیکن کچھ لوگ ملالہ کی مخالفت پر خوش ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ مخالفت کرکے اُن کو سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔