ڈاکٹرطاہرالقادری کا بلڈپریشر کنٹرول نہ ہوسکا، انجیوگرافی پھر موخر

ڈاکٹرطاہرالقادری کا بلڈپریشر کنٹرول نہ ہوسکا، انجیوگرافی پھر موخر
ڈاکٹرطاہرالقادری کا بلڈپریشر کنٹرول نہ ہوسکا، انجیوگرافی پھر موخر

  


نیویارک ،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا بلڈ پریشر کم نہ ہونے کی وجہ سے منگل کو بھی انجیوگرافی نہ ہوسکی اور ڈاکٹروں نے مزید 12گھنٹے آرام کا مشورہ دیدیا۔

عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق علامہ طاہرالقادری گذشتہ تین دن سے ہیوسٹن کے سینٹ لیوک ہسپتال میں طبی معائنہ کرارہے تھے اور بلڈ پریشر نارمل نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ادویات دے کر منگل کو انجیوگرافی کرانے کامشورہ دیا۔ آج (منگل ) کو ڈاکٹرطاہرالقادری ہسپتال پہنچے تو بلڈپریشر زیادہ تھا جس پر ڈاکٹروں نے بلڈپریشر کنٹرول کرنے کی ادویات دے کر مزید 12گھنٹے آرام کا مشورہ دیدیا۔

مزید : قومی


loading...