تحریک انصاف کا یوم سوگ ،پارٹی سرگرمیاں معطل، مقتول کارکن سپرد خاک

تحریک انصاف کا یوم سوگ ،پارٹی سرگرمیاں معطل، مقتول کارکن سپرد خاک
تحریک انصاف کا یوم سوگ ،پارٹی سرگرمیاں معطل، مقتول کارکن سپرد خاک

  



فیصل آباد،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے پلان ’سی‘ پر عمل درآمد کے پہلے ہی روز فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایاجارہاہے جبکہ جاں بحق ہونیوالے کارکن حق نواز کی نماز جنازہ اداکردی گئی جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین میں سے کسی نے شرکت نہیں کی ۔

حکمرانوں نے طرزعمل نہ بدلا تو جاتی امراءکے گھیراﺅ کی کال دے سکتے ہیں: عمران خان

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پی ٹی آئی ورکر حق نواز کے قتل کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر چھوٹے بڑے تمام شہروں میں پارٹی سرگرمیاں ملتوی کردی گئی ہیں اور غائبانہ نماز جنازہ اداکیے جارہے ہیں، مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور حکومت کیخلاف نعرے بازی ہوئی ۔

پی ٹی آئی کارکنان کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار نے بھی ہڑتال کی اور وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس سے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

دوسری طرف مقتول کارکن حق نواز کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاہے ، نمازجنازہ میں میں مقامی اور ضلعی قیادت سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی تاہم مرکزی قیادت جنازے میں شریک نہ ہوسکی۔ نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شیخ خرم ظفر، عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور ، بشارت جسپال ، مسلم لیگ ق کے چوہدری ظہیرالدین کے علاوہ عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد مقتول کو مقامی قبرستان صدیقیہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید : قومی