احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف مزید تین مقدمات درج

احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف مزید تین مقدمات درج
 احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف مزید تین مقدمات درج

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے تین مختلف تھانوں میں تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف مزید تین مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمات تھانہ شہزادٹاﺅن ، آبپارہ اور بارہ کہو میں درج کیے گئے ہیں جن میں دفعہ 144، لوڈسپیکر پر پابندی کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ آبپارہ کے علاقوں میں دفعہ 144نافذ تھا لیکن فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت کے بعد پیر کی شام تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر آگئے اور ٹائر جلا کر احتجاج کیاتھا جس پر مقدمات درج کیے گئے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...