پشاور جیل میں قید غیر ملکی باشندہ عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ ہو سکا

پشاور جیل میں قید غیر ملکی باشندہ عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ ہو سکا
پشاور جیل میں قید غیر ملکی باشندہ عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)زائد المعیاد ویزہ کے الزام میں 3دن کی سزا پانے والا سری لنکن باشندہ 5ماہ سے پشاور جیل میں قید ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرلنکن باشندے کو 25جولائی کوزائد لمعیاد ویزے کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جسے دو دن بعد عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے ملز م کو 3دن کی سزا سنائی لیکن 5ماہ سے باشندے کو رہا نہیں کیا گیا ہے ۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار وزارت داخلہ سے اس ملزم کی رہائی کی بات کی ہے لیکن ہمیں کوئی بھی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہوا ہے جس کے باعث اسے رہائی نہیں مل سکی ۔

مزید :

پشاور -