پی ٹی آئی کارکن حق نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پی ٹی آئی کارکن حق نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
 پی ٹی آئی کارکن حق نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  



فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن حق نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، پی ٹی آئی کا ملک بھر میں یوم سوگ ، فیصل آباد اور ملتان میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں مقامی قیادت اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کی نماز جنازہ پہاڑی گراو¿نڈ میں قاری عبدالرشید کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شیخ خرم ظفر ، عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور ، بشارت جسپال ، مسلم لیگ ق کے چوہدری ظہیرالدین کے علاوہ عزیز واقارب ، تحریک انصاف کے کارکنوں ، دوستوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کارکن کی ہلاکت پر تحریک انصاف نے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔فیصل آباد اور ملتان میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔ حق نواز گزشتہ روز مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی مڈ بھیڑ کے دوران رانا ثنا اللہ کے داماد رانا شہر یار کے گارڈ کی براہ راست فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ حق نواز کی تدفین مقامی قبرستان صدیقیہ میں کر دی گئی ہے ۔

مزید : فیصل آباد


loading...