شیخوپورہ میں لڑکی سے 4 ڈاکوﺅں کی زیادتی

شیخوپورہ میں لڑکی سے 4 ڈاکوﺅں کی زیادتی
شیخوپورہ میں لڑکی سے 4 ڈاکوﺅں کی زیادتی

  



شیخوپورہ (ویب ڈیسک) تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ورن پل کے قریب لاہور کی رہائشی دوشیزہ کو چار ڈاکوﺅں نے یرغمال بنا کر اسلحہ کی نوک پر نقدی،موبائل چھیننے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق حالت نازک ہونے پر لڑکی کو برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ لاہور کی رہائشی 25 سالہ (ک) اپنے کزن کے ہمراہ اپنے عزیزوں کو ملنے کیلئے مذکورہ گاﺅں جا رہی تھی کہ پل کے قریب گھات لگائے ڈاکوﺅں نے روک لیا اور وسیم کو رسیوں سے باندھ کر لڑکی کو ویرانے میں لے جا کر لوٹ مار کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس نے لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔

مزید : لاہور


loading...