سندھ اسمبلی ہال اندھیرے میں ڈوب گیا

سندھ اسمبلی ہال اندھیرے میں ڈوب گیا
 سندھ اسمبلی ہال اندھیرے میں ڈوب گیا

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی ہال بھی لوڈ شیڈنگ کی زد میں آگیا ہے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ بجلی چلی گئی لیکن ارکان اسمبلی نے موبائل کی ٹارچ جلا کر اسمبلی کی کارروائی جاری رکھی اور ہار نہیں مانی ۔سندھ اسمبلی میں جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کا بل پیش کیا جا رہا تھا جبکہ اسمبلی ہال کے جنریٹر بھی کام نہیں کر رہے تاہم اسمبلی کی کارروائی اندھیرے میں ہی مکمل کی گئی ۔

مزید : کراچی


loading...