فیصل آباد میں تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت دومقدمات درج

فیصل آباد میں تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت دومقدمات ...
فیصل آباد میں تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت دومقدمات درج

  



فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مختلف تھانوں میں دومقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو فیصل آباد میں احتجاج کے سلسلے میں پولیس کی مدعیت میں دونوں مقدمات تھانہ ڈی ٹائپ اور تھانہ فیکٹری ایریامیں درج کیے گئے ہیں ۔ مقدمات میں جلاﺅ گھیراﺅ، کارسرکارمیں مداخلت ، سڑکیں بلاک کرنے ، لوگوں پر حملے کی کوشش کرنے پر دہشتگردی کی دفعات تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ مقدمات میں رانا ثناءاللہ کے مخالف انتخابی امیدوار اورانصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدرفرخ حبیب اور مقامی قیادت سمیت 34افراد نامزدکیے گئے ہیں جبکہ 250نامعلوم افراد کو رکھاگیاہے ۔

یادرہے کہ گذشتہ روز فیصل آباد میں احتجاج کے دوران مبینہ طورپر لیگی کارکنان کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن ماراگیاتھا ۔ تصادم میں ایک مرتبہ پھر رانا ثناءاللہ کا نام بھی سامنے آگیاہے ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید : فیصل آباد


loading...