انگلیوں کی لمبائی سے بیماری کی نشاندہی ممکن
لندن (ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہاتھ کی انگلیوں کی لمبائی کسی فرد کو ہونے والی ممکنہ بیماریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایک برطانوی تحقیقی جریدے "برٹش جرنل آف کینسر "میں شائع ہونے والی اس تحقیق کےم طابق جن مردوں کی شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے زیادہ لمبی ہوتی ہے ان میں مثانے کے کینسر کے خطرہ ایک تہائی کم ہوتا ہے جبکہ وہ افراد جن کی تیسری انگلی شہادت کی انگلی سے لمبی ہو ان میں ہڈیوں کی تکالیف، بھوک اڑ جانا، نزلہ زکام اور نفسیاتی مسائل جیسے امراض کا خطرہ دوسرے افراد کی بہ نسبت زیادہ ہوتا ہے۔