مونگ پھلی کی وجہ سے جہاز’ لیٹ ‘ہوگیا

مونگ پھلی کی وجہ سے جہاز’ لیٹ ‘ہوگیا
مونگ پھلی کی وجہ سے جہاز’ لیٹ ‘ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیﺅل ،نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریاکی ایئرلائن کی ایک پرواز غیرمناسب طریقے سے ڈرائی فروٹ پیش کیے جانے پر تاخیر کا شکار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک کے ہوائی اڈے سے جنوبی کوریا کے لیے جہاز واپس روانہ ہونے والا تھا کہ اسے واپس ٹرمینل پرواپس لے جایا گیا کیونکہ ہیتھر ہو نامی چیف ایگزیکٹیو نے جہاز کی روانگی میں محض اس لیے تاخیر کرائی کہ جس طرح سے ان کو جہاز میں مونگ پھلی پیش کی گئی وہ طریقہ پسند نہیں آیا۔
کوریئن ایئر کا کہنا ہے کہ جہاز پر سروس کے معیار کی نگرانی کرنا ہیتھر کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں ان کو پائلٹ کی حمایت بھی حاصل تھی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ہیتھر جہاز میں بطور مسافر سوار تھیں۔

جنوبی کوریا کی ایئر لائن کی ایک اعلیٰ عہدیدار کے خلاف جہاز کی روانگی میں تاخیر کرانے کے حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیںجبکہ جہاز کی روانگی میں 11 منٹ کی تاخیر ہوئی۔
واضح رہے کہ ہیتھر ہو کوریئن ایئر کے سربراہ کی بیٹی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -