جھنگ میں فائرنگ، گھر میں سوئے ایک ہی خاندان کے چھ افرادجاں بحق

جھنگ میں فائرنگ، گھر میں سوئے ایک ہی خاندان کے چھ افرادجاں بحق
جھنگ میں فائرنگ، گھر میں سوئے ایک ہی خاندان کے چھ افرادجاں بحق

  



جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکانہ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گھر میں سوئے ہوئے چھ افراد کو موت کے گھاٹ اُتاردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں میاں بیوی ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ۔ حکام کے مطابق پٹھان فیملی اٹھارہ ہزاری کی حدودمیں رہائش پذیر تھے کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے تمام افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے مقتول کے رشتہ داروں کے مبینہ طورپر ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔

مزید : جرم و انصاف