فیصل آباد میں جلاﺅگھیراﺅ پر پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد میں جلاﺅگھیراﺅ پر پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد میں جلاﺅگھیراﺅ پر پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج

  



فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آبادمیں جلاﺅ گھیراﺅ اور  املاک کو نقصان پہنچانے پر پی ٹی آئی کے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرقانون راناثنا اللہ کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور دیگر 500پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف شہر میں جلاﺅ گھیراﺅ ،املاک کو نقصان پہنچانے اور سابق وزیرقانون کے گھر کو گھیرے میں لینے پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

قبل ازیں رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف درخواست جمع کروائی جا چکی ہے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغا ز کر دیاہے ۔

واضح رہے گزشتہ روز تحریک انصاف نے فیصل آبادمیں احتجاج کیا جس میں انہوں نے شہر کی ِمختلف شاہراﺅں کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا تھا جس سے ٹریفک کا نظا م درہم برہم ہو گیا تھا اور شہر کے تاجروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا.

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں


loading...