تحریک انصاف کے کارکنان پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کی اطلاعات

تحریک انصاف کے کارکنان پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کی اطلاعات
تحریک انصاف کے کارکنان پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کی اطلاعات

  


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان پرفائرنگ کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں تاہم اس ضمن میں باضابطہ طورپرپولیس سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق فائرنگ کے فوراً بعد موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرنیوالے ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا  تاہم صورتحال واضح ہونے تک گرفتاری ظاہرنہیں کی گئی۔ذرائع نے دعویٰ کیاکہ پولیس حکام کی خاموشی ہی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کیونکہ اگر حراست میں نہیں لیاتو 24گھنٹے سے زائد وقت گزرجانے کے باوجود پولیس نے اب تک گرفتاری کیلئے کوئی چھاپہ مارکارروائی کیوں عمل میں نہیں لائی ، نادرا کا ریکارڈ بھی ملزم کی شناخت کے لیے استعمال کیاجاسکتاہے لیکن تاحال نادرا سے کسی قسم کی درخواست کی اطلاع موجودہے اور نہ ہی کسی سطح پر کوئی پولیس آفیسر باضابطہ طورپر اپنا موقف دینے کو تیار ہے جبکہ سابق صوبائی وزیرقانون قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

مزید : فیصل آباد


loading...