انسدادپولیو مہم کی آڑ میں قبائل کا حکومت سے انوکھامطالبہ

انسدادپولیو مہم کی آڑ میں قبائل کا حکومت سے انوکھامطالبہ
انسدادپولیو مہم کی آڑ میں قبائل کا حکومت سے انوکھامطالبہ

  


خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) لنڈی کوتل میں ولی خیل قبائل نے اپنے بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیااور موقف اپنایاہے کہ افغان باشندوں کی طرف سے پکڑاگیاٹرک واپس دلائے جانے تک وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیں گے ۔

ولی خیل قبائل نے موقف اپنایاکہ افغان باشندوں نے اُن کا ٹرک پکڑلیاتھا اور تین سال سے یہ تنازعہ چلاآرہاہے ، ٹرک واپس دلائے جانے تک وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے ، حکومت جلد ازجلد اُن کا ٹرک واپس دلائے ۔

ولی خیل قبائل کی طرف سے انسدادپولیو قطرے پلائے جانے سے انکار کے بعد سینکڑوں بچوں کے ویکسین سے محروم رہنے کا خدشہ ہے ۔

مزید : خیبر


loading...