اسد، عمر اکمل امین غلطیوں سے سیکھتے نہیں، اجمل کے بغیر اٹیک کمزور ہے: وسیم اکرم

اسد، عمر اکمل امین غلطیوں سے سیکھتے نہیں، اجمل کے بغیر اٹیک کمزور ہے: وسیم ...
اسد، عمر اکمل امین غلطیوں سے سیکھتے نہیں، اجمل کے بغیر اٹیک کمزور ہے: وسیم اکرم

  


دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی اور نوجوان کھلاڑیوں کو گرم کرنے کیلئے سسٹم کی غیر موجودگی ٹیم کی حالیہ شکستوں کا ذمہ دار ہے، پاکستان کا اٹیک سعید اجمل کے بغیر کمزور ہے۔ اسد شفیق، عمر اکمل اورعمر امین غلطیوں سے نہیں سیکھ رہے۔ سابق کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ہمیشہ سے سیریز جیتنے کیلئے فیورٹ تھا لہٰذا پاکستانی ٹیم کو ذمے دار نہیں ٹھہرانا اہیے کیونکہ ہم دیگر ملکوں کے مقابلے میں بہت کم انٹرنیشنل میچز کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اسی لئے وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سوئنگ کے سلطان نے انفراسٹرکچر کی کمی اور جونیئر سطح کے دوروں کی کمی پر بھی شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو انڈر 19 اور اے ٹیم کے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی دورے کرانے چاہئیں تاکہ نوجوان کھلاڑ کو گروم کیا جا سکے لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔

مزید : اسلام آباد


loading...