فیصل آباد تصادم، پرویز رشید نے عمران خان سے تین سوالات کے جوابات مانگ لئے

فیصل آباد تصادم، پرویز رشید نے عمران خان سے تین سوالات کے جوابات مانگ لئے
فیصل آباد تصادم، پرویز رشید نے عمران خان سے تین سوالات کے جوابات مانگ لئے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد تحریک انصاف نے معصوم جانوں پر سیاست کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اس ضمن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے تین سوالات کے جوابات بھی مانگ لئے ہیں ۔ پرویز رشید نے پوچھا ہے کہ عمران خان جواب دیں ان کی مرضی سے قاتل کوبچانے کی کوشش کیوں کی گئی ؟اور لاش پر سیاست کرنے والے شہداءکا جنازہ کیوں نہیں پڑھتے؟ جبکہ ناکام اپیل کو کامیاب بنانے کیلئے لاشوں کی سیاست کرنے کا مشورہ کس نے دیا ؟ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں احتجاجی سازش پوری طرح ناکام ہو گئی ہے اور اس کے بعد ان تین سوالوں کے جوابات جاننا بہت ضروری ہو چکا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں