تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار ہے: شیریں مزاری

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار ہے: شیریں مزاری
تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار ہے: شیریں مزاری

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن ہماری جماعت کسی قسم کے مشروط مذاکرات نہیں کرے گی۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج آزادانہ جوڈیشل کمیشن بننے تک جاری رہے گا اور ہمارا مطالبہ بھی یہی ہے کہ حکومت آزاد کمیشن قائم کرے اور اس کے ذریعے دھاندلی کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت کے حوالے سے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حق نواز کے قتل کی ذمہ داری حکومت پر ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کریں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...