وزیراعلیٰ آفس کے جعلی ڈائریکٹو کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والا شہری پکڑا گیا

وزیراعلیٰ آفس کے جعلی ڈائریکٹو کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والا ...
وزیراعلیٰ آفس کے جعلی ڈائریکٹو کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والا شہری پکڑا گیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ آفس کے جعلی ڈائریکٹو کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے شہری شہزاد حسن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہزاد حسن نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن جھنگ میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر سینٹری سپروائزر کی ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ انکوائری میں جعلسازی ثابت ہونے پر ملزم شہزاد حسن اور دیگر ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور ڈی سی او جھنگ کو جعلسازی کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ ڈی سی او جھنگ کی جانب سے شہزاد حسن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ڈی پی او جھنگ کو بھیج دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ آفس سے ایسا کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا جس کے تحت شہزاد حسن ٹی ایم اے جھنگ میں ملازمت حاصل کر سکے۔ جعلسازی ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے ملازمین کروڑوں کی ادویات ”ہضم“ کرنے لگے، ایک گرفتار، دوسرا فرار

مزید : سرگودھا