بیوی کی شوہر کو شرمناک طریقے سے مارنے کی کوشش
برازیلیا ( نیوز ڈیسک ) قتل کے خوفناک اور خطرناک طریقوں کے بارے میں تو آپ نے ضرور سنا ہو گا لیکن ایک برازیلی خاتون نے شوہر سےناراض ہو کر اسے انتہائی شرمناک طریقے سے قتل کرنے کی کوشش کی۔
5بیویوں کے جنسی جبر کا شکار شوہر دم توڑ گیا ،جاننے کے لئے لک کریں
تفصیلات کے مطابق خاتون نے احمقانہ منصوبہ بندی کرتے ہوئے اپنے جسم کے نازک حصے کو زہر آلود کر لیا اور پھر خاوند سے فرمائش کی کہ وہ قربت کی ابتداءزبان کے استعمال سے کرے ۔بیچارے خاوند نے سر تسلیم خم کر دیا لیکن جب اسے غیر معمولی اور عجیب و غریب ذائقے اور بو کا احساس ہوا تو وہ فوراً خبردار ہو گیا اور اسے دوران خاتون بھی نڈھال ہوتی نظر آئی۔
وہ فوری طور پر بیوی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا جہاں انکشاف ہوا کہ اس کے جسم میں زہر پھیل رہا تھا۔تفصیلی معائنے سے معلوم ہوا کہ زہر مخصوص جگہ سے بھر گیا تھا جہاں سے جذب ہو کر یہ سارے جسم میں پھیل رہا تھا۔بعد ازاں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس نے خاوند کو مارنے کے کیلئے زہر کو ناقابل یقین طریقے سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اب یہ معاملہ پولیس کے ہاتھ میں ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔