پی آئی اے ملازمین کروڑوں کی ادویات ”ہضم“ کرنے لگے، ایک گرفتار، دوسرا فرار

پی آئی اے ملازمین کروڑوں کی ادویات ”ہضم“ کرنے لگے، ایک گرفتار، دوسرا فرار
 پی آئی اے ملازمین کروڑوں کی ادویات ”ہضم“ کرنے لگے، ایک گرفتار، دوسرا فرار

  



لاہور (ویب ڈیسک) 200 ارب روپے سے زائد خسارے کا شکار پی آئی اے کے ملازمین نے ادویات چوری کرکے پی آئی اے کو مزید لاکھوں کروڑوںکا نقصان پہنچانا شروع کر دیا جبکہ اعلیٰ افسر ماتحت افسروں کو بچانے کیلئے ”سب اچھا“ کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے (کراچی) انتظامیہ کو خبر ملی تھی کہ لاہور میں ادویات کی بڑے پیمانے پر چوری کا سلسلہ جاری ہے، یہ کام ائیر پورٹ اور ٹاﺅن آفس کی دونوں ڈسپنسریوں میں کیا جا رہا ہے۔ کراچی سے آنیوالے احکامات پر ویجی لینس انچارج وصی جعفری نے لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی ڈسپنسری پر چھاپہ مارا تو پی آئی اے کا ٹیکنیکل گراﺅنڈ سٹاف سہیل حسین شاہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اس کی گاڑی سے 71 ہزار روپے مالیت کی چوری شدہ ادویات برآمد ہوئیں جبکہ دوسرا ملازم تبریز شہ تھا جس کے سکوٹر پر ادویات کا ڈبہ رکھا تھا فرار ہو گیا۔ دونوں کے خلاف تھانہ سرور روڈمیں مقدمہ درج کرادیا گیا اور ملزم سہیل شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد پی آئی اے کے ”شعبہ صحت“ میں کھلبلی مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ڈاکٹر ابرار نے پکڑی جانیوالی تمام ادویات کی گزشتہ تاریخوں میں اپنے دوست احباب کے نام ”اجرائ“ کی کارروائی ڈال دی اور موقف اختیار کر لیا کہ دوائیاں ان کی ڈسپنسری سے نہیں نکلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے اعلیٰ ترین شاہ نواز رحمن نے بھی اس موقف کو تسلیم کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق ادویات کی چوری میں ائیر لیگ اور اشتیاق لون کی پشت پناہی بھی شامل ہے۔

دس ہزار مردوں سے تعلقات کے بعد خاتون سے شادی کے ہزاروں خوہشمند سامنے آگئے

مزید : قومی


loading...