آفریدی کہہ گئے تھے تم نے ہی میچ جتوانا ہے : حارث سہیل

آفریدی کہہ گئے تھے تم نے ہی میچ جتوانا ہے : حارث سہیل
آفریدی کہہ گئے تھے تم نے ہی میچ جتوانا ہے : حارث سہیل

  



دبئی ( ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بیٹسمین حارث سہیل نے کہا ہے کہ جب شاہد آفریدی آﺅٹ ہوئے تو مجھے کہہ کر گئے تھے اب تم ہی نے میچ جتوانا ہے۔انہوں نے میرے ساتھ کھیلتے ہوئے میچ کی بہترین شراکت قائم کی اور اس دوران بھی میرا حوصلہ بڑھاتے رہے ۔

شاہد آفریدی کے بنگلادیش کے خلاف 7 شاندار چھکے. دوبارہ دیکھیں

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس دورے کے دوران وقار یونس اور مشتاق احمد نے ان کی باﺅلنگ پر خصوصی توجہ دی ہے جبکہ کپتان اور کوچز کی جانب سے بھی انہیں بھر پور حوصلہ دیا گیا۔اور اسی حوصلے کے باعث وہ شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔یاد رہے محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد حارث سہیل نے پانچویں باﺅلر کی ذمہ داری بھی نبھائی لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔جبکہ بلے بازی میں انہوں نے ناقابل شکست 85 رنز بنائے جو پاکستان کی فتح کا باعث بنے۔

مزید : کھیل