ہیڈ فونز کی تاروں کو الجھنے سے روکنے کا آسان ترین طریقہ

ہیڈ فونز کی تاروں کو الجھنے سے روکنے کا آسان ترین طریقہ
  • ہیڈ فونز کی تاروں کو الجھنے سے روکنے کا آسان ترین طریقہ
  • ہیڈ فونز کی تاروں کو الجھنے سے روکنے کا آسان ترین طریقہ

  



برمنگھم (نیوز ڈیسک) ہیڈ فون کی تاروں کا الجھ جانا ہم سب کیلئے انتہائی کوفت کا باعث بنتا ہے اور پچھلے کچھ عرصہ سے سائنسدانوں نے بھی اس مصیبت سے جان چھڑانے کیلئے تحقیقات شروع کررکھی تھیں۔ اب بالآخر وہ وقت آگیا ہے جب تاروں کو الجھنے سے روکنے کیلئے ایک سادہ اور آسان حل دریافت ہوگیا ہے۔ برطانیہ کی آسٹن یونیورسٹی کے ماہر فزکس رابرٹ میتھیوز نے ریاضی کے فارمولوں اور فزکس کے قوانین کی مدد سے یہ معلوم کیا کہ باریک تاروں میں یہ خصوصیت قدرتی طور پر پائی جاتی ہے کہ وہ لمحوں میں الجھ جاتی ہیں اور اس عمل کے طویل مطالعے کے بعد ریاضیاتی مساواتوں سے اسے روکنے کا فارمولا بھی ڈھونڈ لیا جو کہ کچھ یوں ہے۔

دونوں ایئرفون اور آڈیو جیک (دوسرے سرے پر لگا باریک پلگ جسے فون یا لیپ ٹاپ میں لگایا جاتا ہے) کو قریب لاکر کسی کلپ (Clip) وغیرہ کے ذریعے باندھ دیں۔ بہتر ہے کہ دونوں ایئر فون کو بھی علیحدہ سے کلپ لگادیں، اس سادہ سے عمل سے آپ کے ہیڈ فون (ایئر فون) کی تاریں آپس میں الجھنے سے باز رہیں گی اور آپ بلا وجہ کی کوفت سے محفوظ رہیں گے۔

  • اس تصویر میں بتایا گیا ہے کہ تاریں الجھتی کیسے ہیں
  • مزید : ڈیلی بائیٹس