باپ کے تشدد سے تنگ لڑکے نے بم کی جھوٹی کال چلا دی

باپ کے تشدد سے تنگ لڑکے نے بم کی جھوٹی کال چلا دی
 باپ کے تشدد سے تنگ لڑکے نے بم کی جھوٹی کال چلا دی

  


لاہور (ویب ڈیسک) بادامی باغ کے علاقہ میں بیٹے نے باپ کے تشدد سے تنگ آ کر بم کی جھوٹی کال چلا دی۔ اس دوران پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اورپولیس کی بھاری نفری کے علاوہ بم سکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے مشتاق نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کے علاقہ جوزف کالونی کے رہائشی اسماعیل نے اپنے 15 سالہ بیٹے مشتاق کو تھپڑ مارے جس کی وجہ سے مشتاق نے گھرسے باہر جانے کے بعد 15 پر فون کرکے پولیس کو اطلاع دی کہ ہمارے گھر کے پاس ایک بیگ میں 5کلو وزنی بم ہے۔ اس اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوںکی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بم اور کال کرنے والے کو تلاش کرتی رہی۔ ایس ایچ او بادامی باغ ناصر خان کے مطابق کال کے بعد موبائل بھی بند ہو گیا تھا، ہم اس کے گھر کو تلاش کر رہے ہیںا ور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...