راجر فیڈرر بھارتی رنگ میں رنگ گئے ،امیتابھ و دیپکا کے ساتھ ڈانس

راجر فیڈرر بھارتی رنگ میں رنگ گئے ،امیتابھ و دیپکا کے ساتھ ڈانس
راجر فیڈرر بھارتی رنگ میں رنگ گئے ،امیتابھ و دیپکا کے ساتھ ڈانس

  


نئی دہلی (ویب ڈیسک) سوئس ٹینس سٹار راجرفیڈرر بھارتی رنگ میں رنگ گئے، انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ کے ٹائٹل اسپانسر کی جانب سے اندرا گاندھی ان ڈور اسپورٹس سٹیڈیم میں ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے اسٹیج پر بالی وڈ سٹارز امیتابھ بچن اور دیپکا پڈوکون کے ساتھ ڈانس بھی کیا اورفیڈرر بھارتی کھانوں کے بھی دیوانے بن گئے، ان کی پہلی مرتبہ دنیا کے اس حصے میں آمد پر روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔ فیڈرر کو ڈنر میں ایک بڑا نان پیش کیا گیا جسے مقامی طور پر ”نان بخارا“ کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں سکندری ران، مرغ ملائی کباب، سیخ کباب، تندوری گوبھی، تندوری آلو اور دال بخارا بھی پیش کی گئی۔ میٹھے میں فیڈرر نے قلفی، فیرنی اور گلاب جامن کا آرڈر دیا۔ انہوں نے بڑے ذوق و شوق سے یہ کھانے کھائے اور یہ کہے بغیر نہیں رہ پائے کہ دہلی تم اندازہ نہیں کر سکتے کہ میں بھارت آنے پر کتنا خوش ہوں۔ بعد ازاں پیر کو فیڈرر نے اداکار عامر خان اور دیپکا پڈوکون کے ساتھ ٹینس میچ بھی کھیلا اس موقع پر اداکاراکشے کمار اور رتیش دیش مکھ بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل


loading...