زرداری کا بلاول کو احتیاط سے کام لینے اور سیاست سے وقفہ لینے کا مشورہ

زرداری کا بلاول کو احتیاط سے کام لینے اور سیاست سے وقفہ لینے کا مشورہ
زرداری کا بلاول کو احتیاط سے کام لینے اور سیاست سے وقفہ لینے کا مشورہ

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے سیاسی کیرئیر کی لانچ کے دو ماہ بعد ہی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو احتیاط سے کام لینے اور سیاست سے کچھ عرصے کا وقفہ لینے کامشورہ دیدیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے بلاول ہاﺅس میں اپنے قیام کے دوران پارٹی کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے بیان سے پیپلز پارٹی کے ایم کیو ایم سے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور انہوں نے اپنے بیٹے کو سیاست سے وقتی طور پر دور رہنے کامشورہ دیا۔ پیپلز پارٹی نے 26 سالہ بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی کیرئیر کا آغاز کراچی میں 18 اکتوبر کو منعقدہ جلسے کے دوران کرایا تھا۔ اس سے قبل عید کے موقع پر انہوں نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے نامعلوم افراد کو سنبھال کر رکھیں ورنہ اگر ان کے کارکنوں پر آنچ بھی آئی تو وہ ان کا جینا حرام کر دیں گے۔ ایم کیو ایم نے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سندھ کی اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ سابق صدر نے بلاول کی حریفوں کے حوالے سے کی گئی تقریر کے بارے میں بات کی جس نے پارٹی کیلئے شدیدمشکلات کھڑی کر دیں۔ زرداری نے کہا کہ بلاول نوجوان اور جذباتی ہیں۔ سیاست ان کے خون میں ہے لیکن انہیں گرومنگ کے لئے مزید وقت درکار ہے۔ پیپلز پارٹی کے کچھ جیالوں نے 30نومبر کو لاہور میں منعقدہ پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول کی غیر موجودگی پر شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔ اس موقع پر ایک کارکن نے زرداری سے بلاول کی غیر موجودگی کی وجہ جاننے کی بھی کوشش کی تھی۔

بلاول اور زرداری میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

مزید : اسلام آباد