مجلس وحدت المسلمین کا تحریک انصاف سے رابطہ، 12 دسمبر کو احتجاج ملتوی کرنے کی درخواست

مجلس وحدت المسلمین کا تحریک انصاف سے رابطہ، 12 دسمبر کو احتجاج ملتوی کرنے کی ...
مجلس وحدت المسلمین کا تحریک انصاف سے رابطہ، 12 دسمبر کو احتجاج ملتوی کرنے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مجلس وحدت المسلمین نے تحریک انصاف سے 12دسمبر کو کراچی شہر بند کرنے کی کال واپس لینے کی درخواست کر دی ہے۔ یہ درخواست 13دسمبر کو حضرت امام حسین ؓ کے چالیسویں کے سلسلے میں نکالے جانےوالے جلوسوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔ مجلس وحدت المسلمین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءجہانگیر ترین سے باقاعدہ رابطہ بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف میں موجود مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کی کال کسی صورت واپس نہیں لی جائے گی بلکہ اس میں مزید سیاسی جماعتوں کو شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -