امریکی ماڈل نے فحش ویب سائٹس کے خلاف مقدمہ کر دیا

امریکی ماڈل نے فحش ویب سائٹس کے خلاف مقدمہ کر دیا
امریکی ماڈل نے فحش ویب سائٹس کے خلاف مقدمہ کر دیا

  


لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ماڈل بننے کی خواہشمند خوبرو امریکی دوشیزہ کو حیا سوز کاروبار کرنےو الوں نے دنیا بھر میں جسم فروشی اور فحش فلموں کا اشتہار بنا کر عالمی بدنامی سے دوچار کر دیا۔ تیئس سالہ فورنی نے مختصر لباس کی ماڈلنگ کرتے ہوئے فوٹوگرافر جاشورارسینک سے تصاویر بنوائیں اور ساتھ ہی اسے تاکید کی کہ ان تصویروں کو فحش کاروبار کرنے والوں کے حوالے ہرگزنہ کیا جائے۔ فورنی کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے بتایا کہ ان کی تصاویر بڑے پیمانے پر فحش فلموں کی ویب سائٹوں، جسم فروشی کاکاروبار کرنے والوں کی ویب سائٹوں اور دیگر ایسی ہی جگہوں پر عام پائی جا رہی ہیں۔ فورنی نے اپنی تصاویر کے انتہائی نازیبا استعمال پر فوری طور پر فوٹوگرافر کو مورد الزام ٹھہرایا اور اس کے خلاف عدالت کا رخ کر لیا ہے۔ انہوں نے دیگر ماڈلز کو بھی مشورہ دیا ہے کہ اس قسم کی تصاویر بنواتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لیں کیونکہ ان کا کوئی بھی شرمناک استعمال ہو سکتا ہے۔

مزید : تفریح


loading...