کا فی کا ذائقہ کس رنگ کے کپ میں سب سے زیادہ آتا ہے ؟سانئس نے بتا دیا

کا فی کا ذائقہ کس رنگ کے کپ میں سب سے زیادہ آتا ہے ؟سانئس نے بتا دیا
کا فی کا ذائقہ کس رنگ کے کپ میں سب سے زیادہ آتا ہے ؟سانئس نے بتا دیا

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ کو کافی معمول سے زیادہ کڑوی محسوس ہو تو فوری طور پر یہ دیکھیں کہ کپ کا رنگ کہیں سفید تو نہیں۔ شاید آپ حیران ہوں کہ کڑواہٹ اور کپ کے رنگ کا کیا تعلق ہے لیکن سائنس کہتی ہے کہ کپ کا رنگ کافی کو کڑوا بنا سکتا ہے۔ سائنسی جریدے ”فلیور“ میں شائع ہونےوالی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے حواس ہمارے دماغ کو اشیاءکے ذائقے کے متعلق پیشگی خبر دے دیتے ہیں۔ جب ہم کافی سفید کپ میں ڈالتے ہیں تو اس کا گہرا براﺅن رنگ بہت نمایاں ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کو یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس کا ذائقہ بہت تیز ہے اور جب ہم اسے پیتے ہیں تو واقعی زیادہ کڑوی لگتی ہے۔ اس کے برعکس شفاف یا نیلے رنگ کے کپ میں ڈالنے سے اس کا رنگ زیادہ نمایاں نہیں ہوتا اور یہ قدرے میٹھی محسوس ہوتی ہے۔ شفاف کپ میں ڈالی گئی کافی سب سے زیادہ میٹھی محسوس کی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس