وہ بلی جس نے دو سال میں اپنے مالک کو 10 ارب روپے کا مالک بنا دیا
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ہالی وڈ کی خوبرو ماڈلز کے درمیان زیادہ سے زیادہ دولت کمانے کیلئے جان توڑ مقابلہ جاری تھا کہ اچانک سب اس خبر سے حیران رہ گئے کہ اس دوڑ میں ایک بلی نے تقریباً تمام ماڈلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گزشتہ دو سال میں 10کروڑ ڈالر (تقریباً 10 ارب پاکستانی روپے) سے زائد رقم کما لی ہے۔
بلی نے مالکن کی جان بچالی،جاننے کے لئے کلک کریں
اس جادوئی بلی کی مالکن آج سے دو سال قبل ایک ریسٹورنٹ میں ویٹر کا کام کرتی تھی لیکن اب اس کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ خود کئی ریسٹورنٹ خرید سکتی ہے۔ ٹارڈر ساس نامی اس بلی کے چہرے کے غصیلے اور ناراض تاثرات نے عوام میں اتنی مقبولیت حاصل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کے تقریباً 10 لاکھ مداح ہیں اور دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اسے اپنے اشتہارات کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ اس کی مالکن ٹباتھا بنڈسن کا کہنا ہے کہ دو سال قبل جب اس کے بھائی نے اتفاقاً بلی کی تصویر انٹرنیٹ پر بھیجی تو محض دنوں میں انہیں کمپنیوں کے فون آنے لگے اور اشتہارات کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ جو اب تک تھمنے میں نہیں آیا۔ اب یہ بلی ”Grumpy Cat“ نامی فلم میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہے جسے جلد شائقین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔