بجلی بنانے کا ناقابل یقین طریقہ چینی کمپنی نے ایجاد کر دیا

بجلی بنانے کا ناقابل یقین طریقہ چینی کمپنی نے ایجاد کر دیا
بجلی بنانے کا ناقابل یقین طریقہ چینی کمپنی نے ایجاد کر دیا

  



بیجنگ (نیوز ڈیسک) منفرد قسم کے کام کرنے کیلئے چینی خصوصی شہرت رکھتے ہیں اور کرنسی نوٹوں سے بجلی بنا کر انہوں نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کوئی بھی غیر متوقع کام کر سکتے ہیں۔ صوبہ ہنان کے شہر لویانگ میں رواں سال اپریل سے پرانے کرنسی نوٹوں کو جلا کر بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

گوگل نے بجلی پیدا کرنے والی پتنگ بنالی،جانے کے لئے کلک کریں

چین کی آبادی اربوں کی تعداد میں ہے اور یہاں پرانے اور ناقابل استعمال کرنسی نوٹ بھی ٹنوں کے حساب سے جمع ہو جاتے ہیں۔ حکومت نے ان کا خوب اچھا استعمال سوچا ہے جب یہ نوٹ کچھ بھی خریدنے کے قابل نہیں رہتے تو ان سے مہنگی بجلی بنا کر انہیں پھر سے قیمتی بنا دیا جاتا ہے۔ لویانگ شہر میں کام کرنے والا پلانٹ ایک ٹن پرانے نوٹوں سے 660 یونٹ بجلی پیدا کرتا ہے اور حکومت اس منصوبے کو دیگر شہروں تک پھیلانے پر غور کر رہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس طریقہ سے ہر سال 13 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی پیدا کی جائے گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...