سافٹ ڈٖرنگ کے شوقین کے لیے انتہائی تشویشناک تحقیق،صرف دو کین روزانہ اور

سافٹ ڈٖرنگ کے شوقین کے لیے انتہائی تشویشناک تحقیق،صرف دو کین روزانہ اور
سافٹ ڈٖرنگ کے شوقین کے لیے انتہائی تشویشناک تحقیق،صرف دو کین روزانہ اور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوز ڈیسک) گیس والے مشروبات مثلاً سافٹ ڈرنک اور خصوصاً کولا مشروبات کے صحت کیلئے نقصانات کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان میں تازہ ترین اضافہ یہ دریافت ہے کہ گیس والے مشروبات جس کین میں بند کئے جاتے ہیں اس کی اندرونی سطح پر لگا کیمیکل بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

یہ آدمی ایک ماہ تک روزانہ کوکا کولاکے 10کین پیتا رہا اور پھر،جاننے کے لئے کلک کریں

سیول نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین نے معلوم کیا ہے کہ شیشے کی بوتل کے برعکس دھات سے بنائے گئے کین کی اندرونی سطح پر Bisphenol A نامی کیمیکل لگایا جاتا ہے جسے مختصراً BPA کہا جاتا ہے۔ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مادہ مشروب میں شامل ہو جاتا ہے اور جب تحقیق میں شامل 60 افراد کو دن میں دوبار کین سے مشروب پلانے کے بعد ان کے پیشاب کا تجزیہ کیا گیا تو اس میں BPA کی مقدار میں 1600 فیصد اضافہ ہو چکا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قدر زیادہ اضافہ نہ صرف بلڈ پریشر کو نقصان دہ حد تک بڑھا دیتا ہے بلکہ یہ دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے اور اگر کوئی پہلے سے دل کا مریض ہے تو اس کیلئے نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے میگرین، موٹاپا، ذیابیطس،بانجھ پن، ہارٹ اٹیک اور کینسر کا خطرہ بھی لاحق ہو جاتا ہے۔ شیشے کی بوتل سے مشروب پینے والوں میں یہ مسائل نہیں پائے گئے البتہ کولا مشروب کے نقصانات بدستور دیکھے گئے۔

مزید :

تعلیم و صحت -