بپاشا باسو ڈوبتے ٖڈوبتے بچیں
ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی سانولی سلونی اداکارہ بپاشا باسو کو تیراکی نہیں آتی جس کی وجہ سے وہ پانی سے دور دور ہی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں ایک فلم ’Alone‘کی شوٹنگ کے دوران وہ مرتے مرتے بچیں۔ یہ تو بھلا ہو ایک ساتھی اداکارکرن سنگھ گرور کہ اس نے موقع پر پہنچ کر ان کی جان بچائی۔
بپاشا باسو کی سخاوت جانئے
سین کچھ یوں تھا کہ بپاشو ساتھی اداکار کرن کے ساتھ ’جیٹ سکائی‘ پر بیٹھی ہیں اور وہ پانی پر فراٹے بھرتے جا رہے ہیں ۔اس دوران کرن نے سین کے تقاضے کے مطابق تیز موڑ کاٹا اور ’جیٹ سکائی‘ الٹ گئی اور دونوں فنکار پانی میں۔ بپاشا غوطے کھانے لگیں۔ فلم کا دیگر سٹاف کافی دور تھا اور لگا کہ اب بپاشا ڈوب جائیں گی لیکن یہ تو بھلا ہو کرن کا انہوں نے بپاشا کو تھام لیا اور ان کی جان بچالی۔