کراچی احتجاج، کل تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گا

کراچی احتجاج، کل تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گا
کراچی احتجاج، کل تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گا

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو چیئرمین عمران خان کی جانب سے کراچی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تحریک انصاف کا وفد متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے ملاقات بھی کرے گا۔تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف 12 دسمبر کو کراچی میں ہڑتال کرنے جا رہی ہے جس کے حوالے سے کراچی کے ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری نے انہیں حمایت کا یقین دلایا ہے۔ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کے حوالے سے عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سیاسی طور پر ن لیگ سے زیادہ بالغ جماعت ہے اور اسے ہمارے احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ہم کراچی کی ہر سیاسی جماعت سے اپیل کرتے ہیں کہ احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں۔حکومتی جماعت ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں کارکنان کو آپس میں لڑوایا گیا جو سول وار کے مترادف ہے۔ن لیگ نے عوامی تحریک کے کارکنان کو ماڈل ٹاﺅن میں جبکہ ہمارے کارکن کو فیصل آباد میں قتل کروایا جس کی بناءپر ن لیگ اب قاتل لیگ بن چکی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...