الیکشن کمیشن کی تشکیل نو پر عمران کا حمایتی، حالات خراب ہوں تو ’چیونٹی‘ بھی ’شیر‘ کو گرا دیتی ہے: خورشید شاہ

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو پر عمران کا حمایتی، حالات خراب ہوں تو ’چیونٹی‘ بھی ...
الیکشن کمیشن کی تشکیل نو پر عمران کا حمایتی، حالات خراب ہوں تو ’چیونٹی‘ بھی ’شیر‘ کو گرا دیتی ہے: خورشید شاہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن مشنر کی تعیناتی کے بعد سارے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں عمران خان کی طرف سے پیش کردہ مطالبے پر ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب جمہوریت کمزور ہوتی ہے تو جمہوریت مخالف قوتیں مضبوط ہونے لگتی ہیں، مسلم لیگ ن کے پاس مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹیم نہیں ہے، انہیں سمجھنا چاہئے کہ اگر حلاتا خراب ہو جائیں توچیونٹی بھی شیر کو گرا دیا کرتی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کا فوری آغاز کیا جا چاہئے کیونکہ ملک کا کافی نقصان ہو چکا ہے ، اگر حکومت کی طرف سے مزید تاخیر کی گئی تو نقصان اب مزید زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر عمران خان کی طرف سے بھی بات چیت سے انکار کیا جاتا ہے تو ہم ان کی حمایت کرنا بند کر دیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...