محمد حفیظ کو دوسرے ون ڈے کے بعد واپس بلانے کا فیصلہ، جگہ شعیب ملک لیں گے
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر پابندی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز سے واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئیں گے تاکہ وہ پریکٹس کے بعد اپنے باؤلنگ ایکشن میں بہتری لا سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں ان کی جگہ ممکنہ طور پر شعیب ملک لے رہے ہیں ۔