موبی لنک نے مائیکروسافٹ ”Lumia“ متعارف کروادیا

موبی لنک نے مائیکروسافٹ ”Lumia“ متعارف کروادیا

  



لاہور(پ ر)پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی موبی لنک نے "Lumia" موبائل فون لانچ کرنے کیلئے مائیکروسافٹ پاکستان کے ساتھ خصوصی معاہد ہ کیا ہے۔ اس پارٹنر شپ کے تحت Lumiaبرانڈ کی مختلف ڈیوائسز متعارف کراوئی جائے گیں۔ اس معاہدے کے تحت پہلی ڈیوائس ، مائیکروسافٹ Lumia-535 14,250 روپے میں متعارف کرائی گئی تھی ۔مائیکروسافٹ Lumia-535ایک جدید موبائل فون ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ سے وابستہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرناہے۔صارفین پورے پاکستان میں مائیکروسافٹLumia-535، موبی لنک کے تمام بزنس سنٹرزسے خرید سکتے ہیں۔یہ موبائل 12 GB کا 3G انٹرنیٹ، 12000 موبی لنک منٹ اور 6 ماہ کی مدت کےلئے SMS 12,000 کی ایک ناقابل یقین پیشکش کے ساتھ مارکیٹ میں لانچ کردیا گیاہے۔ چیف کمرشل آفیسر موبی لنک بلال منیر شیخ نے کہاہے کہ موبی لنک اس شراکت داری کے ذریعے دنیا کے بہترین مینوفیکچررزکے جدید ترین ٹیکنالوجی پرمشتمل موبائل فونز پاکستانی مارکیٹ میںمتعارف کرانے پر یقین رکھتا ہے۔

مائیکروسافٹ کے ساتھ ہمارا اشتراک موبائل انٹرنیٹ کے صارفین کے تجربے کوبہتر بنانے اورانھیں پاکستان کے 22 شہروں میں پھیلے ہوئے موبی لنک کے وسیع ترین 3G نیٹ ورک کے ساتھ تیز ترین ڈیٹا کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔مائیکروسافٹ ڈیوائس پاکستان کے کمیونیکیشن منیجرکامران مسعود نیازی نے کہا ہے کہ زیادہ تر کسٹمر زبڑی سکرین اور مناسب قیمت والے فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزید : کامرس